اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کا لباس پہن کر مغربی بغداد کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے داعش کے دو تکفیری دہشتگردوں کو عراقی فوج نے گولی مارکرہلاک کردیا۔
براثانیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق داعش کے دو دہشتگرد جو شیعہ علماء کا لباس پہن کرمغربی بغداد کے علاقے ابراہمی بن علی میں گھس کر دہشتگردانہ کاروائی انجام دیناچاہتے تھے، فوج کے ہاتھوں پہچان لئے جانے کے بعد فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے۔
ان کے پاس سے ملنے والے ثبوت و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں دہشتگرد مغربی بغداد کے اس علاقے میں دہشتگردانہ کاروائي کرناچاہتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲